ابنا: اطلاعات کے مطابق اترپردیش کی خصوصی پولیس فورس کے سربراہ آشیش گپتا نے آج بتایا کہ صرف مظفرنگر شہر میں 34 افراد مارے گئے ہیں جبکہ 4 افراد اس کے آس پاس کے علاقوں میں مارے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 افراد فساد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔آشیش گپتا نے بتایا کہ مظفرنگر ضلع کے تین تھانہ علاقوں میں کرفیو اب بھی جاری ہے لیکن انہوں نے ان علاقوں میں آج دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا۔ دریں اثنا اترپردیش کی حکمراں جماعت سماجوادی پارٹی نے اپوزیشن پارٹی بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ اترپردیش میں نریندر مودی کا گجرات ماڈل اپنانا چاہتی ہے۔سماجوادی پارٹی کا کہنا ہے کہ بی جے پی فرقہ وارانہ کشیدگي پیدا کررہی ہے۔ ......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462014
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر مظفرنگر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ فساد میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 38 افراد مارے گئے ہیں۔